اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے آج دارالحکومت بیروت کے جنوب میں ضاحیہ میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اور حامیوں نے علاقے خاصطور سے شام و عراق میں تکفیری دھشتگردوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ دھشتگرد گروہ داعش، شام میں اپنی ذلت آمیز شکست کا بدلہ عراق میں لے رہا ہے اور عراق کے مختلف شہروں میں داعش گروہ کے عناصر بے گناہ عوام کا کھلم کھلا قتل عام کررہے ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی کہ تکفیری دھشتگرد کہ علاقائی و عالمی سطح پر بڑے خطرے میں تبدیل ہوگئے ہیں، سب کو ملکر ان دھشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اگر حزب اللہ کی مدبرانہ حکمت عملی نہ ہوتیں تو اس وقت عراق کے شمالی شہروں کے بجائے لبنان پر قبضہ ہوچکا ہوتا۔
.............
242